دو اکتوبر کو پورے ملک بھر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی سالگرہ منائی جاتی ہے لیکن اتراکھنڈ کے لیے یہ دن تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔ کیونکہ 2 اکتوبر 1994 کو ہی الگ ریاست کا مطالبہ کر رہے مظاہرین پر لاٹھیاں چلائی گئیں جس میں تقریباً 7 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ 250 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا وہ اب اتراکھنڈ شہید میموریل کے طور پر جانا جاتا ہے۔
مظفر نگر میں رام پور تیراہ وہی جگہ ہے جہاں پر احتجاجیوں کے ساتھ 2 اکتوبر کو زیادتی کی گئی تھی۔ آج سے تقریباً 26 برس پہلے یہ واقعہ پیش آیا لیکن ان 26 برسوں میں احتجاجیوں کو انصاف نہیں ملا۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ان کو ان 26 برسوں میں انصاف نہیں ملا ہے۔ اور یہ لوگ حکومت سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ اسکی ایس آئی ٹی کے ذریعے جانچ کرائی جائے اور اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اتراکھنڈ شہید میموریل پر ہر برس کی طرح اس سال بھی ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تیویندر سنگھ راوت موجود رہے۔ انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی یوم پیدائش کے موقع پران کی تصویروں پر پھولوں کے ہاڑ چڑھا کر ان کو یاد کیا۔ اور اتراکھنڈ کے شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کی، اس پروگرام میں کافی تعداد میں لوگ موجود رہے۔