ETV Bharat / city

بجنور: گنے کے کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد - پولیس کی ابتدائی تفتیش

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک نوجوان کی لاش گنے کے کھیت سے برآمد کی گئی ہے۔

بجنور: گنے کے کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 3:49 PM IST

ریاست اتر پردیش میں ضلع بجنور کے تھانہ چاند پور میں پیر کو گنے کے کھیت سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لاش کے نزدیک سے سلفاس کی گولی بھی پولیس نے برآمد کی ہے۔

بجنور: گنے کے کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد

پولیس تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مراد آباد ضلع کے مجھولہ کا رہنے والا 27 سالہ راہل بنا بتائے گھر سے 27 اکتوبر کو نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔

مرنے سے پہلے نوجوانوں نے موبائل فون کے ذریعہ اپنے ماموں زاد بھائی سے فون پر دو گولی سلفاس کھانے کا بھی ذکر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق راہل کی مرنے سے قبل اپنے ماموں زاد بھائی سے کافی دیر تک فون پر بات ہوئی ہے، جس میں اس نے دو گولی سلفاس کھانے کا بھی ذکر کیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق لاش کو جانوروں نے نقصان پہنچایا تھا اور جیب میں رکھے آدھار کارڈ کے ذریعے سے لاش کی شناخت کی گئی۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش اور فون ریکارڈنگ سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے سلفاس گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

ایس پی بجنور کے مطابق اگرچہ معاملہ سطحی طور پر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس متعدد پہلوؤں سے تفتیش میں جٹ گئی ہے، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ اور چھان بین کے بعد ہی اس معاملے کے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.