ETV Bharat / city

مظفر نگر: بلند شہر میں وکیل قتل کے خلاف احتجاج

اُترپردیش میں مستقل وکلاء کی ہلاکت کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ذریعہ آج نگر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی ایم آفس پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی کے نام ایک میمورینڈم پیش کیا گیا۔

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 5:04 PM IST

مظفر نگر: بلند شہر میں وکیل قتل کے خلاف احتجاج
مظفر نگر: بلند شہر میں وکیل قتل کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید ناصر حیدر کاظمی اور جنرل سیکریٹری پردیپ کمار ملک کی سربراہی میں آج وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایم آفس میں مظاہرہ کیا اور اے ڈی ایم امیت کمار کو وزیر اعلی کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ' ایڈوکیٹ سوسائٹی ایک دانشور طبقہ ہے، ایڈوکیٹ سوسائٹی کے بغیر عدالتی نظام کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

ریاست میں وکلاء کامعمولی بات پر قتل کیا جا رہا ہے، ایسے میں وکلاء کا تحفظ خطرے میں ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ذریعہ ایڈ وکیٹ کے قتل میں ملوث قاتلوں کے خلاف 'راسوکا' کی کارروائی کی جائے اس سلسلے میں ٹھوس فیصلہ لینا ضروری ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلند شہر کے ہمارے وکیل دھرمیندر کمار جنہیں اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: بس کنڈکٹر کو لوٹنے والے 3 ملزم گرفتار

اس سلسلے میں مغربی اتر پردیش کے 22 اضلاع میں احتجاج کے دوران، عدالت کے احاطے میں کوئی کام نہیں ہورہا ہےاور ہم ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو قتل ہوا ہے اور جو اس اسے پہلے وکلاء کے قتل ہوئے ہے اُن قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرے اور اُن پر( راسوکا ) کی کارروائی کی جائے اور ان وکیلوں کے لواحقین کو 50 لاکھ کی مدد فراہم کی جائے اور اڈووکیسی پروٹیکشن ایکٹ جو مدھیہ پردیش میں نافذ کیا جانا ہے۔ اسے فوری طور پر نافذ کیا جائے، اور اسے یہاں بھی نافذ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.