ETV Bharat / city

مظفر نگر سڑک حادثہ میں 6 مزدورہلاک

author img

By

Published : May 14, 2020, 2:45 PM IST

پیدل چل رہے مزدور جب شہر کوتوالی کے علاقے میں پہچے تو پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار بس نے انھیں کچل ڈالا جس میں 6 مزدور جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

6 labourer
6 labourer

اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں دیر رات ایک انتہائی تکلیف دہ خبر ملی، ایک سڑک حادثے میں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں سے کچھ کی حالت کافی تشویشناک ہے۔ دیر رات پنجاب سے مزدور پیدل ہی اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔

سبھی بہار کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ یہ سب پیدل ہی پنجاب سے وطن واپس جارہے تھے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔

مظفر نگر سڑک حادثہ میں 6 مزدورہلاک، متعدد زخمی

تفصیلات کے مطابق دیر رات پنجاب سے پیدل لوٹ رہے بہار کے 6 مزدور مظفر نگر۔ سہارنپور ریاستی شاہراہ پر روہانہ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار روڈ ویز بس نے پیچھے سے ٹککر مارکر ان مزدوروں کو کچل دیا۔

ان مزدوروں میں سے کچھ نے جائے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور کچھ نے سرکاری اسپتال جاکر، کل 6 مزدوروں کی اس سڑک حادثے میں موت ہو گئی اور 4 مزدور زخمی ہو گئے ہیں جنکو سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرس نے تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے میرٹھ ہیئر سینٹر رفر کر دیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور زخمی مزدوروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے سبھی مزدور بہار کے گوپال گنج کے رہنے والے ہیں۔

زخمیوں میں سے دو کو تشویشناک حالت کے باعث میرٹھ ریفر کردیا گیا۔

اتر پردیش حکومت نے ہلاک مزدور کے لواحقین کو دو لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار کا معاوضہ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.