مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 379 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، ساتھ ہی 623 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 160 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں379 مثبت کیسز ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 379 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 623 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 4906 ہو گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 160 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 14943 متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے کی اطلاع دے چکی ہے۔