ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 176 نئے کیسز ملے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ 90 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ضلع اب تک کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد 1 ہزار 507 ہے۔ مظفر نگر میں اب تک
125 سے زائد کورونا مثبت مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
176 نئے متاثرین میں سے کچھ کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ اب تک تقریباً 9 ہزار 88 متاثرہ افراد کو صحت یاب ہوئے ہیں۔