ETV Bharat / city

'مہاراشٹر میں معاشی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی' - مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'پیر سے ریاست میں معاشی سرگرمیاں (فائنانشیل ایکٹیویٹیز) شروع ہو جائیں گی۔

udt
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 4:20 PM IST

وزیر اعلیٰ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'کل سے ہم کچھ معاشی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں۔ اگر اب ہم معیشت کو شروع نہیں کرتے ہیں تو کورونا بحران کے بعد ہم مالی بحران سے دو چار ہو جائیں گے۔ ہم محدود علاقوں میں تجاری سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں۔ خوش قسمتی سے ہمارے کئی اضلاع میں کورونا کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔'

وزیر اعلیٰ نے مہاجر مزدوروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم مرکز سے بات کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ چند روز میں کوئی نتیجہ نکلے گا۔ فکر نہ کریں۔ ہم آہستہ آہستہ مہاراشٹر میں کام شروع کر رہے ہیں۔ اگر ممکن ہو تو آپ کام پر لوٹ سکتے ہیں اور اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔'

انہوں نے مہاجر مزدوروں سے وعدہ کیا کہ اس بحران کے ختم ہونے کے بعد مہاراشٹر حکومت انہیں ان کے گھر پہنچائے گی۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب آپ اپنے گھر جائیں تو بخوشی جائیں نہ کہ ڈر کی وجہ سے جائیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اب تک 66 ہزار سے زیادہ افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں سے 95 فیصد رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 3600 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان میں سے تقریباً 3500 افراد کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔ 52 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ ہم ان کی زندگی بچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔'

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 15712 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 12974 ایکٹیو کیسز ہیں۔ 2230 افراد کا علاج کیا گیا ہے اور اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے جبکہ 507 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.