ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع سڈکوں ایم آئی ڈی سی والوج علاقے میں دیر رات ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرنے والے دو افراد اپنی کار سے گھر جارہے تھے راستے میں تیس گاؤں کے قریب دیوگری ندی کے پل پر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے پل کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا تھا پل پر سے پانی بہنے کی وجہ سے کمپنی میں کام کرنے والے دونوں افراد کو اندازہ نہیں ہوا۔
اور انہوں نے پر اپنی گاڑی پل پر سے لے جانے کی کوشش کی لیکن پول میں ایک بڑے سے گڈھے میں ان کی گاڑی پھنس گئی، پانی میں پھنسے دونوں افراد نے مدد کے لیے گہار لگائی جس کے بعد آس پاس کے لوگوں نے جب ان کی آواز سنی تو مدد کے لیے پہنچے کافی مشقت کے بعد ان دونوں کو بچایا گیا۔
لیکن پانی کا تیز بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے ان کی کار پانی میں بہہ گئی، پانی سے باہر نکلنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے اورنگ آباد پلانٹ میں کام کرتے ہیں اور رہنے والے کیرالہ کے ہیں۔