ETV Bharat / city

سشانت سنگھ معاملہ: بی جے پی اور سوشینا میں زبانی جنگ - بی جے پی اور سوشینا میں زبانی جنگ

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں بی جے پی رہنما اشیش شیلار نے کہا کہ سشانت سنگھ کے معاملے کو لیکر کچھ سیاسی رہنماوں کی جانب سے غلط طریقے سے دوسرا رخ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

BJP leader Ashish Shelar
بی جے پی رہنما اشیش شیلار
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 5:03 PM IST

بالی ووڈ ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس کو لیکر سوشینا اور بی جے پی کے مابین زبانی جنگ جاری ہے، بی جے پی رہنما اشیش شیلار نے کہا کہ سشانت سنگھ کے معاملے کو لیکر کچھ سیاسی رہنماوں کی جانب سے غلط طریقے سے دوسرا رخ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بی جے پی رہنما اشیش شیلار

سوشینا کے رہنما سنجے راوت کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ سشانت معاملے میں ہمارا مقصد صاف ہے، ہمیں یا مہاراشٹر کی عوام کو سکھانے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم کنگنا رناوت کے بیان کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کنگنا نے ٹوئٹ کرکے شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سنجے راوت نے انہیں ممبئی نہ آنے کی دھمکی دی، کنگنا نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہےکہ ممبئی میں پی او کے جیسا ماحول بنایا جارہا ہے۔

شیلار نے کہا کہ ہم سنجے راوت کو کہنا چاہتے ہیں کہ کنگنا کے پیچھے چھپ کر وہ بی جے پی پر وار نہ کریں اور سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں جانچ چل رہی ہے ایسے ماحول میں بیان دیکر وہ ماحول نہ خراب کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.