گورکھپور بی آر ڈی ہسپتال معاملے پر بے قصور پائے گئے مشہور ڈاکٹر کفیل کو بیتی رات یو پی ایس ٹی ایف نے ممبئی سے گرفتار کیا ہے ۔
ڈاکٹر کفیل پر الزام ہے کہ انہوں نے علیگڑھ میں سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز بیان دیا تھا ، جس کے تحت مقامی پولیس تھانے میں ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔
اطلاع کے مطابق ڈاکٹر کفیل ممبئی میں سی اے اے کے خلاف ہورہے احتجاج میں حصہ لینے پہنچے تھے، احتجاج میں شامل ہونے کے الزام میں یو پی ایس ٹی ایف نے انھیں گرفتار کر لیا۔
ان کی گرفتاری کے بعد انھیں ٹرانزٹ ریمانڈ کے لئےکورٹ میں پیش کیا جہاں انکے وکیل نے یو پی ایس ٹی ایف کے حوالے نہ کرنے کی مانگ کی لیکن کورٹ نے اس مانگ کو ٹھکراتے ہوئےکفیل کو انکے حوالے کیا۔
دار اصل 12 دسمبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تقریر کے بعد ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 153 کے مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
ڈاکٹر کفیل کو ممبئی میں شاہین باغ کی طرز پر ہونے والے احتجاج میں بھی شامل ہونا تھا، لیکن پولیس نے وہاں شامل ہونے سے پہلے ہی انھیں گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: روہنگیائی بچوں کے لئے یونیسیف نے تعلیم کا انتظام کیا
بتا یا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر کفیل نے بغیر نام لئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا تھا، اس سے قبل بھی ڈاکٹر کفیل کو 2017 میں گورکھپور بی آر ڈی کالج میں بچوں کی موت کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ جانچ میں انھیں بےقصور پایا گیا۔