مہاراشٹر حکومت کے نئے کووڈ۔19 ان لاک 4.0 کی رہنما ہدایات کے مطابق، مہاراشٹر میں بین ضلعی سطح پر طویل سفر طے کرنے والی ٹرینوں کو سفر کی اجازت ہوگی۔
ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'اگرچہ لوکل ٹرینوں کے لیے پابندی کو کم نہیں کیا گیا ہے، تاہم طویل مسافت طے کرنے والی خصوصی ٹرینوں کی فریکوینسی میں اضافہ کیا گیا ہے جو بدستور برقرار رہے گی۔'
انہوں نے کہا، 'مسافروں کے ریزرویشن سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے اور 2 ستمبر سے ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع ہوجائے گی۔ طویل مسافت طے کرنے والی ٹرینوں میں ریزرو ٹیکٹز کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔'
انہوں نے کہا کہ 'اترپردیش ، بہار اور دیگر ریاستوں میں چلائی جا رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے فی الحال ایسی 32 ٹرینیں چلا رہی ہے اور ان کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔'
اس سے قبل ، طویل سفر طے کرنے والی ٹرینیں صرف اسٹیشن سے شروع ہونے والی منزل تک نان سٹاپ چل رہی تھیں۔ تاہم، یہ ٹرینیں اب اپنے طے شدہ اسٹاپوں کے حساب سے ریاست کے مختلف اسٹیشنوں پر رکیں گی۔
واضح رہے کہ کووڈ۔19 کے پیش نظر ریلوے کے ذریعہ 230 خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ اور مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ریلوے مزید ٹرینوں کو چلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔