نارائن رانے سابق شیوسینک ہے اور وہ شیوسینا کی جانب سے وزیر اعلی کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں اور بعد میں وہ حال میں بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ نامزد کئے گئے
انہوں نے کہا کہ "ادھو میں وزیراعلیٰ بننے کے لئے ہر قسم کی خصوصیات کا فقدان ہے وہ سکریٹریوں کی بات نہیں سنتے ہیں صرف اپنی من مانی کرتے ہیں ... ۔ کسان، زراعت ، معیشت، تعلیم، کورونا وبائی امراض جیسے شعبوں میں ان کی سربراہی میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے'۔
رانے نے اودھو ٹھاکرے پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ادھو خود کو ٹائیگر کہتا ہے لیکن وہ کبھی بھی اپنے گھر سے باہر نہیں نکلتا… کیا وہ ، پنجرے کا شیر ہے کووڈ ۔19 وبائی امراض کے سبب ریاست میں 43،000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے اس ضمن میں وزیر اعلی نے اب تک کوئی اہم پیش رفت نہیں کی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کل شیوسینا کی سالانہ دسہرہ ریلی ٹھاکرے کے بیٹے اور وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے کو ’کلین چٹ‘ دینے کے واحد مقصد کے تحت کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور ان کی منیجر دیشا سالیان کو "قتل کیا گیا" تھا اور سی بی آئی فی الوقت سوشانت کیس کی تحقیقات کررہی ہے، اس نے اس کیس کی فائل بند نہیں کی ہے ... دشا سالیان کے ساتھ عصمت دری کی گئی اور اسے قتل کردیا گیا، اس معاملے میں ریاست کا ایک وزیر جیل جائے گا جو وزیر اعلی کا بیٹا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے دعوی کیا کہ ان کے پاس دیشا سلین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی ایک کاپی ہے اور اب تک انہوں نے آدتیہ ٹھاکرے کا نام نہیں لیا تھا لیکن آج وہ اس کا نام لے رہے ہیں کیوں کہ کل وزیر اعلی نے اسے کلین چٹ دی تھی۔