ٹھاکرے نے بتایا کہ 'میں کل وزیراعظم نریندر مودی سے بات کروں گا۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ لگاتار رابطے میں ہیں۔ حتیٰ کہ بزنس مین جیسے مکیش امبانی، رتن ٹاٹا اور برلا نے تعاون کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم کے ساتھ لاک ڈاون اور کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد میں 30 اپریل کو نئے اقدامات کا اعلان کروں گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'بھارت، کورونا کے خلاف نہ صرف دواوں سے جنگ جیتے گا بلکہ نظم و ضبط اور صبر سے بھی یہ جنگ جیتے گا۔ ہم دواوں کی دستیابی سے پہلے ہی کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔'
مہاجر مزدوروں کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت، مرکزی حکومت کے رابطے میں ہیں اور جو بھی ممکن ہوگا، وہ جلد سے جلد کیا جائے گا۔ ایک بات طے ہے کہ ٹرین خدمات شروع نہیں کی جائے گی چونکہ ہم زیادہ بھیڑ نہیں چاہتے ہیں۔'
ایک سوال کے جواب میں ادھو ٹھاکرے نے بتایا کہ 'کووڈ 19 کے اعدادوشمار میں کوئی بھی چیز چھپانے والی نہیں ہے چونکہ مرکزی ٹیم پورے معاملے کو دیکھ رہی ہے اور ریاستی حکومت اس کے ساتھ کام کر رہی ہے۔'
انہوں نے مرکز سے درخواست کی کہ وہ اناج اور دیگر ضروری چیزیں مہیا کریں۔