ETV Bharat / city

بحر عرب میں طوفان کا خطرہ، کوسٹ گارڈ نے کی اپیل

جنوبی بحریہ عرب میں دباؤ کے سبب بڑے طوفان کے آثار ہیں۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے انڈین کوسٹ گارڈ نے ساحلی علاقوں پر آباد بستیوں اور سمندر میں موجود ماہی گیروں کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے اُنہیں جلد سے جلد سمندر سے نکلنے کی ہدایت دی ہے۔

Threat of storm in Arabian Sea
بحر عرب میں طوفان کا خطرہ
author img

By

Published : May 12, 2021, 8:45 PM IST

بحر عرب میں بڑے طوفان کے خدشے کے پیش نظر احتیاط کے طور پر مہارشٹر، گوا، کرناٹک، کیرلا اور لکشدیپ کے ساحل پر موجود سبھی ماہی گیروں کو بھی جلد سے جلد واپس آنے کی اپیل کی ہے۔

کوسٹ گارڈ نے اپنی اپیل میں کہا کہ آنے والے تین دن سمندری زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس طوفان سے مقابلہ کرنے اور جانی و مالی نقصان سے عوام اور ماہی گیروں کو بچانے کے لیے ہر حال میں سمندر سے دور بھیجنا ہوگا۔

ویڈیو

ساحلی علاقوں کو جلد سے جلد خالی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ جانی نقصان نہ ہو۔ ماہی گیروں کو اُن کی کشتیوں کو کنارے لاکر مضبوطی سے باندھنے کا حکم دیا گیا ہے اور اُنہیں آئندہ تین دونوں تک مچھلی کے شکار سے منع کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.