ETV Bharat / city

ایودھیا تنازع: 'صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے'

مہاراشٹر کے سابق وزیر و ریاست کے قدآور مسلم لیڈر محمد عارف نسیم خان نے آج یہاں مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ پر سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر صبروتحمل اور امن و امان کا مظاہرہ کیا جائے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے حکومت سے بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے ۔

بابری مسجد کے فیصلے پر صبر و تحمل اور امن و امان کا مظاہرہ کیا جائے :نسیم خان
author img

By

Published : Nov 5, 2019, 10:17 PM IST

ممبئی کے مضافات سے نکالے جانے والے جلوس عید میلاد النبی کے تعلق سے گھاٹکوپر پولیس اسٹیشن میں منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جہاں انہوں نے جلوس کی تیاریوں کے تعلق سے مفید مشورے دیئے اور میٹنگ میں موجود اعلی افسران سے بات چیت کی وہیں میٹنگ میں موجود سیکڑوں ملی و سماجی تنظیموں کے سربراہان سے انہوں نے اپیل کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ہم صبروتحمل کا مظاہرہ کریں ۔
اس موقع پر نسیم خان نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ جشن عید میلادالنبی کے موقع پر مسلمان عزم کریں کہ پورے ممبئی شہر سے نشہ خوری کے خلاف جہاد چھیڑیں گے اور جو نوجوان اس کی لت میں مبتلا ہیں ان کو بچانے کی پوری کوشش کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نشہ کی لت میں مبتلا کرنے کی ایک منظم سازش اس شہر میں رچی جا رہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ مستقبل میں نوجوانوں کو اس لت سے بچانے کے لے متحدہ طور پر تحریک چلائی جائے تا کہ نسل نو کو منشیات سے پاک کر کے ان کی دنیاوی زندگی بہتر بنائی جائے ۔

Intro:Body:

zish

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.