ETV Bharat / city

سوشانت خودکشی معاملہ: ریا چکرورتی پر تفتیشی ایجنسیاں سخت - ریا نے اپنا دوسرا موبائل

ریا نے اپنا دوسرا موبائل نمبر سب سے چھپا کر رکھا تھا، تنازع کے بعد ہی ریا نے سوشانت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، ممبئی پولیس ذرائع کا دعویٰ۔

Sushant Singh Rajput Case
Sushant Singh Rajput Case
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 8:30 PM IST

ممبئی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سوشانت سنگھ کی ان کی رہائش گاہ باندرہ میں خودکشی معاملہ نے اب نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس میں کئی سنسنی خیز انکشافات بھی ہو رہے ہیں۔ اس لئے اب ریا چکرورتی اور ان کے کنبہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ریا چکرورتی اور سوشانت سنگھ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔ اس لئے دونوں علیحدہ ہوگئے تھے۔ ریا چکرورتی کے گرد اب تفتیشی ایجنسیوں نے اپنی جانچ سخت کر دی ہے۔

اس پر نگرانی کے ساتھ تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے کیونکہ کئی ایسے راز جس پر ریا نے پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے وہ سی بی آئی اور ای ڈی اجاگر کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔

فلم اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کی معشوقہ ریا چکرورتی اور سوشانت نے ایک دوسرے پر تنازع کے سبب ہاتھ بھی اٹھایا تھا۔ یہ تنازع دونوں کے گھر والوں کے سبب پیدا ہوا تھا اس لئے نوبت ہاتھ اٹھانے تک پہنچ گئی تھی۔ اس تنازع اور مارپیٹ کے بعد ہی ریا چکر ورتی نے سوشانت سنگھ سے علیحدگی اختیار کر کے اس کا موبائل نمبر تک بلاک کر دیا تھا۔ اس کی تصدیق یہاں ممبئی پولیس کے ایک اعلی افسر نے کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان تعلقات انتہائی تلخ ہوگئے تھے۔ اس لئے ریا چکرورتی نے سوشانت کو چھوڑ دیا تھا۔ واضح رہے کہ سوشانت سنگھ خودکشی معاملہ میں دونوں کے گھریلو تنازع پر بھی ممبئی پولیس نے روشنی ڈالی ہے اور ممبئی پولیس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ دونوں کے گھر والوں کو سب کچھ معلوم تھا اور سوشانت کے گھر والے بھی اس سے لاعلم نہیں تھے کہ ریا چکرورتی اور سوشانت شادی کر نے والے ہیں۔

مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے اس معاملہ میں ریا چکرورتی سمیت 6 افراد پر سوشانت کو خودکشی پر مجبور کرنے، تشدد کرنے، دھوکہ دہی سمیت کئی سنگین دفعات کے تحت نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل بہار پولیس نے بھی کیس درج کیا تھا۔ ای ڈی نے بھی جب ریا سے آٹھ گھنٹے تک تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ اس نے اپنا دوسرا موبائل نمبر چھپا رکھا تھا اس لئے ای ڈی نے اس کے دوسرے موبائل کی بھی کال ریکارڈنگ نکالی ہے۔

ای ڈی سوشانت ریا اور اس کے گھر والوں کی کمپنی کے بینک کھاتوں کی تفصیلات کے ساتھ کئی اہم پہلوؤں پر جانچ کر رہی ہے۔ سوشانت سنگھ کے اکاؤنٹ سے 15 کروڑ روپئے کے لین دین کا معاملہ اب بھی صغیہ راز بنا ہوا ہے۔ اس پر سے بھی پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے۔ اس میں کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں جبکہ ریا نے اس سے پیسوں کے لین دین سے صاف انکار کر دیا ہے ریا چکرورتی سی بی آئی، ای ڈی اور ممبئی پولیس کے رڈار پر ہیں اور ان کے گرد ایجنسیوں نے قافیہ تنگ کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.