ETV Bharat / city

ممبئ: لاک ڈاؤن کے سبب چھوٹے اسکولز مالکان کافی پریشان - تیس ہزاروپئے

مہاراشٹرمیں مسلسل لاک ڈاؤن کے سبب چھوٹے اسکولز مالکان کافی پریشان ہیں، ایسے میں دیگر سیاسی رہنماؤں نے ورشا گائیکواڑ سے ملاقات کی

ممبئ: لاک ڈاؤن کے سبب چھوٹے اسکولز مالکان کافی پریشان

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:53 PM IST

عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست مہاراشٹر میں کئی لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور وہ اسکول فیس دینے سے بھی قاصر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چھوٹے اسکولز اپنے اخراجات اور اساتذہ کی تنخواہ دینے سے قاصر ہیں اس لئے ان اسکولوں کو رعایت اورسہولت دی جائے اور ان کابجلی بل مئی تک معاف کیا جائے اس کے علاوہ اساتذہ کی تنخواہ اور فیس معافی کا مطالبہ سماجوادی پارٹی رہنما اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے کیا۔

منترالیہ کے سامنے وزیر کے بنگلہ پر ابوعاصم اعظمی، رکن اسمبلی رئیس شیخ اور کارپوریٹر رخسانہ صدیقی سائرہ فہد اعظمی نے ورشاگائیک واڑ سے ملاقات کرکے انہیں رواں سال میں ہونے والی دشواریوں سے بھی روشناس کرایا اور کہا کہ انٹر نیشنل اسکول کی فیس پانچ سے آٹھ لاکھ تک ہوتی ہے جبکہ چھوٹے اسکولز کی تیس ہزاروپے ہوتی ہے۔

لہذا ان پریشانیوں کے مدنظر اسکولوں کا اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے لاک ڈاؤن کے سبب اسکولز کافی خسارہ میں ہے۔

اسکولوں کی فیس معافی کا حکم وزار ت تعلیم نے دیا ہے لیکن یہ چھوٹے اسکول کے لئے مشکل ہے اس لئے سرکار اسکول کے عملے کو تنخواہ فراہم کرے۔

ابوعاصم اعظمی نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن اور وبا کے سبب ڈیجیٹل تعلیم کوعام کیاگیا اور گھر پر آن لائن کلاسز شروع کی گئی ہیں غریب عوام کے پاس گھر میں کوئی بہتر موبائل نہیں ہے اس لیے انہیں ٹیب فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل اسکول میں بی ایم سی بچوں کی تعلیم پر مدد کرتی ہے اسی طرز پر چھوٹے پرائیوٹ اسکول کو بھی امداد دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب اسکول کانقصان ہواہے اس میں الیکٹرانک سامان کےساتھ دیگر چیزیں شامل ہیں اس لئے اس کی مرمت کے لئے بھی مدد دی جا ئے۔

ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مارچ سے مئی تک لاک ڈاؤن میں بجلی بل بھی بقایا ہے، ان پربجلی بل کی ادائیگی کا دباؤ ڈالا جارہا ہے ایسے میں سرکار اسکولوں کی بقا کے لئے کوئی درمیانی راستہ نکال کر ان کی امداد کی جائے تاکہ اسکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بچوں اور سرپرستوں کو راحت ملے۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آن لائن تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس لئے آن لائن تعلیم کے نظام اوقات میں بھی اضافہ کیا جائے۔

ابوعاصم اعظمی نے میمورنڈم سونپتے ہوئے کہاکہ' ان مطالبات پر غور کر کے فوری طور پر منظور کیا جائے ابوعاصم اعظمی نے اسکولوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اسکولوں میں کسی کو فیس کے لئے مجبور نہ کریں۔

وفد کی باتیں سننے کے بعد ورشا گائیکواڑ نے یقین دلایا کہ جو بھی مطالبات ہیں ان پر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ شیواجی نگر گوونڈی کے تمام اسکولز کا دورہ کر کے میٹنگ کریں گی ساتھ ہی یہاں کے ٹیچرز اور والدین کی مشترکہ میٹنگ میں بھی حصہ لے کر ضروری ہدایات جاری کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.