مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی معروف و قدیم دینی و عصری درس گاہ جامعہ محمدیہ منصورہ کے زیر انتظام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں سیمینس کمپنی کی جانب سے چھ روزہ فیکلٹی ٹریننگ پروگرام 17 اگست سے 22 اگست 2021 کے درمیان منعقد کیا گیا۔
منصورہ انجینئرنگ کالج میں سیمینس کمپنی کے اشتراک سے ”سینٹر آف اکسیلینس“ قائم کیا گیا ہے۔ جس میں انجینئرنگ فیلڈ میں ایڈوانس ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔ سیمینس کمپنی کا ہیڈ کارٹر جرمنی میں ہے اور اس کا شمار دنیا کی بڑی کمپنیوں اور انڈسٹریز میں ہوتا ہے۔ سیمینس کمپنی بطور انڈسٹریل مینوفیکچرنگ کے لئے پورے یورپ میں سب سے بڑی کمپنی ہے۔ دنیا بھر میں سیمینس کمپنی کی شاخیں پھیلی ہوئی ہیں اور ملک ہندوستان میں چند ہی اعلی تعلیمی اداروں میں سیمینس سینٹر آف اکسیلینس قائم ہیں۔
اس میں منصورہ انجینئرنگ کالج بھی شامل ہے۔ اس کمپنی کی جانب سے ایڈوانس انڈسٹریل ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے۔ جس میں پاور جنریشن، گیس پلانٹ، انڈسٹریل آٹومیشن، روبوٹکس، کنٹرول سسٹم، پی ایل سی، اسکاڈا، انڈسٹریل مشین آپریشن، اے سی ڈی سی موٹرس اور دیگر طرح کی ایڈوانس ٹیکنیک کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔
منصورہ کالج میں منعقد فیکلٹی ٹریننگ پروگرام میں پروفیسر پرساد (ایم آئی ٹی، ارونگ آباد) اور پروفیسر پرنو (سیمینس کمپنی) نے ٹریننگ دی۔ اس چھ روزہ ٹریننگ پروگرام میں روزانہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک مختلف موڈیولس پر ٹریننگ جاری رہی۔ جس میں پی ایل سی پروگرامینگ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرنکس سسٹم، مشین سسٹم اینڈ اینالسیس اور آٹومیشن ٹولس عملی طور پر سیکھایا گیا۔ بعد ازاں آخری دن کمپنی کی جانب سے ایک ٹیسٹ بھی منعقد کیا گیا اور اس ٹیسٹ میں شامل امیدواروں کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔
مالیگاؤں: مخصوص شخص کا بے مثال کا کارنامہ
اس پروگرام میں منصورہ انجینئرنگ کالج کے ڈاکٹر محمد اظہر (ہیڈ، میکینیکل انجینئرنگ)، ڈاکٹر دلاور حسین (ہیڈ، سول انجینئرنگ)، پروفیسر عدیل انصاری (ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر)، پروفیسر محبوب احمد (میکانیکل انجینئرنگ) اور پروفیسر مومن شہباز (الیکٹریکل انجینئرنگ) نے شرکت کی۔
پروفیسر شہزاد مبین (پرنسپل، ایم ایم اے این ٹی سی) نے بتایا کہ انجینئرنگ کالج میں قائم سیمینس سینٹر آف اکسیلینس میں فیکلٹی اسکل ڈپولمپنٹ ٹریننگ دی جا رہی ہے بعد ازاں کالج میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو ایڈوانس کورسیس کی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔
اس ٹریننگ پروگرام میں بیرون سیمینس کمپنی کے اکسپرٹ ٹیم کو مدعو کیا جار ہا ہے۔ جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین مولانا ارشد مختار اور سیکریٹری راشد ارشد مختار کی جانب سے سیمینس ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام اسٹاف کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔