ETV Bharat / city

پلوامہ حملہ ایک منصوبہ بند سیاسی سازش تھی: شیوسینا

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 11:02 PM IST

شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا نے اپنے اداریے میں ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی کی چیٹس لیک ہونے کے معاملے میں بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پلوامہ میں ہمارے فوجیوں کا قتل ایک سیاسی سازش تھی۔

cm Maharashtra
ادھو ٹھاکرے

شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا نے اپنے اداریے میں سوالیہ انداز میں لکھا ہے کہ گوسوامی نے قومی سلامتی سے متعلق بہت سی خفیہ باتیں عام کر دی ہیں۔ اس پر بی جے پی ’’تانڈو‘‘ کیوں نہیں کرتی ہے؟

چین نے لداخ میں دراندازی کرتے ہوئے ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے، چین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، اس پر’’تانڈو‘‘ کیوں نہیں ہوتا؟

گوسوامی کو خفیہ معلومات دے کر قومی سلامتی کو تباہ کرنے والے لوگ کون تھے؟ گوسوامی کے ذریعہ 40 فوجیوں کی ہلاکت پر خوشی کا اظہار کرنا یہ ملک، قوم اور مذہب کی توہین ہے۔

سامنا نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو بی جے پی’’تانڈو‘‘ کی مخالفت میں کھڑی ہے، وہ بھارت ماتا کی توہین کرنے والے ارنب گوسوامی کے معاملے میں منہ میں انگلیاں دبائے کیوں خاموش بیٹھی ہے؟

بھارتی فوجیوں کی شہادت کی توہین جتنی ارنب گوسوامی نے کی ہے اتنی توہین تو دشمنوں نے بھی نہیں کی ہے۔

وہیں، کانگریس کے سینئر رہنماؤں اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی ،سشیل کمار شندے، سلمان خورشید کے ساتھ کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے پریس کانفرنس میں اس پورے معاملے کو ملک مخالف بتاتے ہوئے تحقیقات کرانے نیز اسے پارلیمنٹ اجلاس میں اٹھانے کی بات کہی اور کہا کہ اس پورے معاملے کی سچائی حکومت کو سامنے لانی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.