ETV Bharat / city

انکم ٹیکس کے چھاپے سے شرد پوار چراغ پا - news of Mumbai

پوار نے میڈیا نمائندوں سے مختلف امور پر بات کی، شیو سینا کے ساتھ تعلقات بحال رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

Sharad Pawar
Sharad Pawar
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 2:11 AM IST

گزشتہ کئی دنوں سے مہاراشٹر کی سیاست میں اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے مابین سرگرمیاں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سوشانت سنگھ راجپوت، زراعت بل، ممبران پارلیمنٹ کی معطلی اور محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس کو بھیجنے سمیت متعدد امور پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے این سی پی کے سربراہ اور سینئر رہنما شرد پوار نے اخبار نویسوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے مراٹھا ریزرویشن کے بارے میں جو فیصلہ لیا ہے اسے عدالت میں بھی کھڑا ہونا چاہئے۔
شرد پوار نے کہا کہ اس معاملے میں بہت سے ماہرین سے بات کی ہے۔ ریاستی حکومت کا سپریم کورٹ میں اپنا واضح کردار ہوگا۔
شرد پوار نے مزید کہا کہ ملک تین ماہ سے خودکشی پر ڈوبا ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے ملک میں کوئی مسئلہ باقی نہیں رہا ہے۔ کوئی بھی دلخراش حادثہ یا خود کشی غم کا باعث ہے لیکن اس کی وجہ سے دوسرے امور سے چشم پوشی درست نہیں ہے۔ میں کسانوں کی تحریک کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ 25 ستمبر کو ملک گیر تحریک چلنے والی ہے۔ کسانوں کی خودکشی جیسے سنگین معاملے کو نظر انداز کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کو لے کر اب تک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ آئندہ بھی اس کی شدت میں اضافہ ہوگا حالانکہ اب کورونا کا گراف نیچے آرہا ہے۔ سرکار کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ مجھے بھی محکمہ انکم ٹیکس کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ انتخابی کمیشن نے اس سلسلے میں محکمہ انکم ٹیکس کو شکایت کی ہے۔ انتخابی کمیشن نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ معلومات میں کچھ غلط ہے جو میں نے اپنے حلف نامے میں دیا ہے۔
ملک کے سابق وزیر زراعت شرد پوار نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کا فیصلہ غلط ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے براہ راست تبادلہ خیال نہیں کیا۔ زرعی بل پرمکمل طور پر تبادلہ خیال کرنا چاہئے تھا۔ راجیہ سبھا کے نائب صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ممبروں کی بات نہیں سنی، اس لئے ممبران ناراض ہیں۔ میں نے اپنی زندگی کے 50 سال اس پارلیمنٹ میں پارلیمانی امور کے کاموں کو دیکھتے ہوئے گزارے ہیں۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر ہونے کے ناطے انہیں ممبروں کی بات سننی چاہئے تھی۔
شرد پوار نے کہا کہ میں اراکین پارلیمنٹ کی تحریک میں شامل رہوں گا۔ راجیہ سبھا کے ممبروں کی طرح میں بھی ایک دن کے لئے کھانا ترک کردوں گا۔ این سی پی نے ایوان میں واضح طور پر اپنا کردار پیش کیا ہے۔ جلد بازی میں کوئی فیصلہ لینا درست نہیں ہے۔ شیوسینا نے راجیہ سبھا میں احتجاج کیا ہے۔ تمام اراکین میرا ساتھ دیتے ہیں۔
شرد پوار نے مرکز سے سوال کیا کہ پیاز کی برآمدات کو کیوں روکا گیا ہے؟ حکومت کے فیصلے کی وجہ سے کسانوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ حکومت ایک طرف تمام بازار کھول رہی ہے اور دوسری طرف پیاز کی برآمد پر پابندی نے پورے ملک کے کسانوں کو مایوس اور مشتعل کردیا ہے۔
مہاراشٹر حکومت اور کنگنا رناوت کی لڑائی میں کچھ لوگوں نے تو قانون پر انگلی اٹھاتے ہوئے ناقص قرار دیتے ہوئے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کو کہا ہے۔ میں اس سے متفق نہیں ہوں اور مجھے نہیں لگتا کہ یہاں صدر کا راج نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ میں شیو سینا اور بال ٹھاکرے پر فخرکرتا ہوں اور ان کے وارث کے ساتھ تعلقات کو بحال رکھوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.