کووڈ 19 کی ’دوسری لہر‘ کے امکان کے پیش نظر ممبئی میونسپل کارپوریشن اسکول وکالجوں کو فی الحال بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ھوئے ممبئی کے میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ بی ایم سی کے دائرہ اختیار میں تمام اسکول اور کالجز 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ممبئی میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں شہری ادارہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
شہری حکام کوویڈ ۔19 کی ’دوسری لہر‘ کے امکان کو سنجیدگی سے لیا ہے، یہی وجہ ہے کہ، 31 دسمبر تک اسکولوں کو بند رکھنے کے اقدام کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ممبئی کے علاوہ ریاستی حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ مقامی سطح پر حالات کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کریں۔