شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ایک مرتبہ پھر یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکز اس طرح کی کوئی چیز لاتی ہے تو ان کی پارٹی اس فیصلے پر غور کرے گی۔
سنجے راوت نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ بھارت میں لایا جانا چاہئے۔
راؤت نے مزیدکہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ اگر پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی اور این سی لیڈر فاروق عبداللہ چین کی مدد سے جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔
جبکہ انٹرنیشنل جوائنٹ سکریٹری وشوا ہندو پریشد سریندر جین نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے جوائنٹ سکریٹری دتاتریہ ہوسابیل کے یونیفارم سول کوڈ پر بحث کے متعلق کی گئی بات کی حمایت کی ہے۔