اس ملاقات کے بعد مہاراشٹر میں نئی سیاسی صف بندی کی چہ میگوئیاں جاری ہیں۔
یہ باتیں بھی گشت کر رہی ہیں کہ شیوسینا حکومت سازی کے لیے کانگریس اور این سی پی کی مدد لے کر بی جے پی کو ٹھینگا دکھا سکتی ہے۔
شرد پوار سے سنجے راؤت کی ملاقات کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے حالانکہ سنجے راؤت نے میڈیا کو بتایا کہ 'این سی پی سربراہ شرد پوار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ میں انہیں دیوالی کی مبارکباد دینے گیا تھا۔ ہم نے مہاراشٹر میں سیاست کے بارے میں بھی بات چیت کی۔'