بالی ووڈ کے معروف اداکار کار رشی کپور کے انتقال پر فلم انڈسٹری غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ رشی کو اپنا بڑا بھائی ماننے والے سنجے دت بھی کافی غمگین ہیں، سنجے دت کا کپور خاندان سے گہرا تعلق ہے، سنجے کو اب بھی یقین نہیں ہو رہا کہ رشی کپور دنیا چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
سنجے دت نے ٹویٹر پر رشی کپور اور رنبیر کپور کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے ’’ایک بات جو چنٹو سر نے مجھے سکھائی وہ یہ تھی کہ ہمیں ہمیشہ اپنا کام چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کرنا چاہئے۔ ابھی اس بات کو دل میں اتارنے میں تھوڑا وقت لگے گا کہ اب چنٹو سر ہمارے درمیان نہیں رہے۔ وہ ہمیشہ سے ہی میرے لئے ایک بڑے بھائی کی طرح تھے۔ یقین نہیں ہو رہا ہے کہ وہ اب اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ بالی وڈ میں اپنے دور کے معروف اداکار رشی کپور کا 30اپریل کی صبح ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔
67 برس کے رشی کپور خون کے کینسر میں مبتلا تھے۔