حکومت کے اس فیصلے کا راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ نے خیرمقدم کیا ہے۔
آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیا جی جوشی نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی بل کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور ہونے کے بعد اس پر صدر رام ناتھ کووند نے دستخط کر دی ہے جس کی وجہ سے اب یہ بل، قانون بن گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'حکومت کے اس فیصلے کا آر ایس ایس خیرمقدم کرتا ہے۔ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سب کو اس فیصلے کا استقبال کرنا چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اب بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان میں آباد چھ اقلیتوں (ہندو، بودھ، جین، پارسی، عیسائی اور سکھ) کو بھارت کی شہریت دی جائے گی۔'