ETV Bharat / city

'شیوسینا کو نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ قبول کرنا چاہیے' - رامداس اٹھاولے نے کہا کہ شیوسینا کو آدتیہ ٹھاکرے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ پانچ سال کے لیے قبول کرنا چاہئے

مرکزی وزیر اور ری پبلکن پارٹی آف انڈیا کے رہنما رام داس اٹھاؤلے نے کہا کہ 'شیوسینا کو آدتیہ ٹھاکرے کے لیے نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ پانچ برس کے لیے قبول کرنا چاہیے۔'

مرکزی وزیر اور ریولوشنری پارٹی آف انڈیا کے رہنما رامداس اٹھاولے
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 11:49 PM IST

رام داس اٹھاؤلے نے کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ بی جے پی 50 - 50 والے فارمولے کے لیے راضی ہوجائے گی لیکن نائب وزیراعلی کا منصب شیوسینا کو 5 سال کے لیے دیا جاسکتا ہے۔ میرے خیال میں شیوسینا کو آدتیہ ٹھاکرے کے لیے نائب وزیراعلی کے عہدے کو قبول کرنا چاہئے اور دیویندر فڑنویس کو چاہئے کہ وہ وزیر اعلیٰ بنیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'میرا فارمولا یہ ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا کو اکٹھا ہونا چاہئے کیونکہ عوام کا مینڈیٹ ان کے ساتھ ہے یقینا این ڈی اے کو نشستیں توقع کے مطابق نہیں ملی تھیں لیکن اس کے باوجود وہاں اکثریت ہے۔'

اٹھاؤلے نے مزید کہا کہ 'وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بی جے پی کا دعویٰ ہے۔ شیوسینا کا کہنا ہے کہ انہیں صرف 124 سیٹیں دی گئیں۔ انہیں مرکز میں وزارتی عہدہ بھی دیا جاسکتا ہے۔'

اٹھاولے نے کہا کہ وہ دونوں فریقوں سے بات کریں گے اور بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کو کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ چار پانچ دن میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں بی جے پی اور شیوسینا اتحاد کو اکثریت حاصل ہے۔ بی جے پی کے پاس 105 جبکہ شیوسینا کے پاس 56 ارکان اسمبلی ہیں۔

Intro:Body:

altamash

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.