ETV Bharat / city

پونے: لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے یوگا کرایا گیا - پونے

کورونا وائرس لاک ڈاون کی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر پونے پولیس نے صبح کے وقت چہل قدم کرنے والوں کی انوکھی انداز میں سرزنش کی اور انہیں یوگا و ورزش کرنے کا حکم دیا۔

pune
pune
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 5:09 PM IST

پولیس نے لاک ڈاون کے دوران ببویواڑی علاقے میں صبح کے وقت چہل قدمی کرنے کے لیے گھر سے نکلنے والوں کو سڑک پر یوگا اور ورزش کرنے کو کہا۔

پولیس کے ذریعے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں 50 سے زائد افراد قطار میں نظر آ رہے ہیں جو سوریہ نمسکار اور جمپنگ ایکسرسائز کر رہے ہیں۔

دیگر ایک ویڈیو میں کونڈھوا پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کو سِٹ اَپ اور ورزش کرنے کا حکم دیا۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جب پولیس نے انوکھے طریقے سے لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ لاک ڈاون کے دوران گھر میں رہیں۔

قبل ازیں امرتسر پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کو سڑکوں کے کنارے پر ہاتھ اوپر اٹھا کر کھڑے رہنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں یہ نعرے بھی لگانے کو کہا گیا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.