ETV Bharat / city

پونے: آئیسولیشن سینٹر سے بزرگ شخص فرار

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 4:55 PM IST

پونے کے بالے واڑی علاقے کے آئیسولیشن سینٹر سے کووڈ 19 سے متاثرہ ایک بزرگ شخص فرار ہو گئے اور وہ 17 کلو میٹر پیدل سفر کر کے یروڑا میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے۔

pune
pune

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہری انتظامیہ کے قرنطینہ مرکز میں مریضوں کے لیے کھانے کی سہولیات نہیں ہے اور بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔

منگل کی شام پڑوسیوں نے دیکھا کہ ایک بزرگ شخص اپنے گھر کے پاس بے یارومددگار بیٹھا ہوا ہے جس کے دروازے پر تالا لگا ہوا ہے۔ متاثرہ کے گھر کے دیگر چند افراد بھی کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھی قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے۔

جب مقامی لوگوں نے دیکھا کہ کووڈ 19 متاثرہ بزرگ شخص اپنے گھر کے پاس بیٹھے ہوئے ہیں تو انہوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی۔

جس کے بعد یہ معاملہ یروڑا کے میونسپل کاونسلر سدھارتھ ڈھینڈے کے پاس پہنچا جنہوں نے انہیں آئیسولیشن سینٹر واپس لے جانے کے لیے ایمبولنس کا انتظام کیا۔

میونسپل کاونسلر نے کہا کہ 'میں نے انتظامیہ کو مطلع کیا کہ وہ بزرگ شخص کو لے جانے کے لیے انتظام کرے۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ انتظامیہ بھی اس بات سے لاعلم ہے کہ وہ وہاں سے بھاگ گئے ہیں۔ کووڈ 19 کے شبے میں انہیں پہلے رکشک نگر قرنطینہ سینٹر میں بھیجا گیا تھا لیکن ان کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں بالے واڑی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کنسٹرکشن مینیجمینٹ اینڈ ریسرچ (این آئی سی ایم اے آر) میں بھیج دیا گیا تھا۔'

ڈھینڈے نے قرنطینہ مرکز میں سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اس مسئلے پر توجہ دینے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.