ETV Bharat / city

'رمضان کے مبارک مہینے میں اپنی تمام عبادات گھر پر ہی کریں' - ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار

ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ajit pawar
ajit pawar
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 11:00 PM IST

انہوں نے اپیل کی کہ رمضان کا مہینہ جو اس ہفتے کے آخر میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس مہینے میں مسلمانوں کو مساجد یا عوامی مقامات پر جمع نہیں ہونا چاہیے بلکہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر نماز، تراویح، تلاوت، افطار اور دیگر مذہبی سرگرمیاں ادا کریں۔

انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ وطن عزیز کا اتحاد کورونا کے خلاف جنگ میں فتح کا باعث بنے گا۔ کورونا کے خلاف جنگ میں تمام شہریوں کی شرکت ضروری ہے۔ مسلم مذہبی رہنماؤں نے مسلم بھائیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی مقامات پر اکٹھا نہ ہوں بلکہ گھروں پر رہ کر نماز، تراویح، تلاوت، افطار اور دیگر مذہبی ارکان ادا کریں۔

نائب وزیر اعلیٰ نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے دوران بھی اپنے آپ کو، اپنے کنبے اور معاشرے کو کورونا سے بچانے کے لیے سخت قواعد و ضوابط پر عمل کرنا چاہیے۔ رمضان المبارک کے دوران بھی، مسلمان بھائیوں کو گھر میں رہنا چاہیے، گھر سے باہر نہیں جانا چاہیے، سڑکوں پر ہجوم نہیں کرنا چاہیے، نماز تراویح کے علاوہ افطار کے لیے مساجد یا دیگر عوامی مقامات پر ایک ساتھ جمع نہ ہوں۔ اسی طرح اس مبارک ماہ کے دوران کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب کا اہتمام نہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.