ETV Bharat / city

گھر کُل اسکیم کا فائدہ پاورلوم مزدوروں کو دیا جائے: سابق رکن اسمبلی - ریاستی حکومت گھر کل اسکیم

آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر پاورلوم مزدوروں کا شہر ہے۔ اور اس شہر میں زیادہ تر لوگ پاورلوم کے مزدور ہیں اور کچی آبادی کے علاقوں میں رہتے ہیں۔

Powerloom workers
پاورلوم مزدوروں
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 10:32 PM IST

سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ نے وزیر ہاؤسنگ جیتندر آہواڑ سے مطالبہ کیا کہ ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی میونسپل کارپوریشن میں مستحقین کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت گھر کل اسکیم (آئے ایچ ایس ڈی پی) کے تحت تعمیر کیے گئے مکانات کا الاٹمنٹ کرنے کے بعد باقی خالی عمارت کالونی کو پاورلوم مزدوروں اور مقادم (پاور لوم میکینک) کو الاٹ کی جائیں۔

آصف شیخ نے کہا کہ ایک ہی چھت کے نیچے کئی بڑے بڑے خاندان آباد ہے ان کا گھر چھوٹا سا ہے مشترکہ خاندانی نظام ہونے سے مکانات کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ اور پاورلوم صنعت پر کام کرنے والے مزدوروں اور مقادم (پاور لوم میکینک) اپنی تنخواہ سے زمین خرید کر مکانات تعمیر کرنے کے اہل نہیں ہے۔ لہذا مالیگاؤں کارپوریشن نے مرکزی و ریاستی حکومت کے اشتراک سے مالدہ علاقے میں 16 ہزار 500 مکانات تعمیر کیے ہیں ان میں روڈ راستوں پر آباد مکینوں کو منتقل کرنے کے بعد خالی کالونیاں پاورلوم مزدوروں و مقادم کو دی جائے تاکہ ان کی گھریلو زندگی اپنے خود کے مکان میں آسانی سے گزر سکے۔

آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر پاورلوم مزدوروں کا شہر ہے۔ اور اس شہر میں زیادہ تر لوگ پاورلوم کے مزدور ہے اور کچی آبادی کے علاقوں میں رہتے ہیں۔ اکثر وبیشتر علاقوں میں مزدور افراد کچی آبادی کے کچھ علاقوں میں کرایہ کے ساتھ ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھاکرے کی مودی سے ملاقات کے بعد شیوسینا کے رویہ میں تبدیلی

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے اہل ایک سے زیادہ خاندانوں کو اس اسکیم کا فائدہ دیا جائے۔ پاورلوم مزدوروں و مقادم کو اس اسکیم کے تحت کالونی کا حقدار بنایا جائے۔ وزیر ہاوسنگ جیتندر آہواڑ نے ان مطالبات کو سننے کے بعد تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.