ETV Bharat / city

ممبئی فسادات کے متاثرین کو انصاف دینے کا مطالبہ

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد دسمبر 1992 اور جنوری 1993 میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے سپریم کورٹ میں کارروائی تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ
author img

By

Published : Oct 19, 2019, 11:37 PM IST

سری کرشنا کمیشن رپورٹ کے مقدمہ میں سپریم کورٹ میں سماعت التواء کا شکار ہو گئی ہے۔ اس درمیان ایک عرضی گزار ڈاکٹر عظیم الدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے اس عدالتی کوشش کو آگے بڑھایا جائے۔

عرضی گزار کے مطابق فی الحال اس معاملہ میں کسی کو کوئی دلچسپی نہیں ہے اور مظلوم انصاف کو ترس گئے ہیں۔ متاثرین عدالت کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔

دراصل مہاراشٹر حکومت نے فسادات کی تحقیقات کے لیے سری کرشنا کمیشن تشکیل کی تھی لیکن آج دو دہائی گزر جانے کے باوجود کمیشن کی رپورٹ کو نافذ نہیں کیا گیا ہے اور متاثرین آج بھی انصاف سے محروم ہیں۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.