انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ 'رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے و الا ہے۔ دکانوں میں بھیڑ لگانے سے بہتر ہے کہ کھجو یا دیگر روزمرہ کے سامان پانچ سے سات دن کا ایک ساتھ لے کر رکھ لیں تاکہ بار بار باہر نہ نکلنا پڑے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ بیماری کی زد میں ہیں، وہ اپنی صحت کا زیادہ خیال رکھیں اور ڈاکٹروں سے صلاح و مشورہ کرتے رہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہماری لوگوں سے اپیل ہے کہ اگر افطار کا سامان خریدنے کے لیے باہر نکلنا بہت ضروری ہے تو لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھیں۔ حکومت اور پولیس کا تعاون کریں۔ رمضان کے مہینے میں روزہ افطار اور نماز گھر میں رہ کر ہی ادا کریں۔'