ETV Bharat / city

مہاراشٹر: دفاترمیں 50 فیصد حاضری کے احکامات جاری

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے ’مشن بیگن اگین‘ کے تحت ریاست میں تمام دفاتر اور دیگر اداروں میں 50 فیصد حاضری کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ محکمہ صحت اور دیگر ضروری خدمات انجام دینے والے اداروں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

orders issued for fifty percent attendance in offices in maharashtra
مہاراشٹر: دفاترمیں 50فیصد حاضری کے احکامات جاری
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 10:43 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز ریاست میں اب تک کا سب سے زیادہ 25000 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ادھو سرکار نے کورونا کی دوسری لہر کو قابو میں کرنے کے لیے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے ’مشن بیگن اگین‘ کے تحت ریاست میں تمام دفاتر اور اداروں میں 50فیصد حاضری کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ محکمہ صحت اور دیگر ضروری خدمات انجام دینے والے کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

نئے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی اجازت سے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سماجی دوری کو آسان بنانے کے لیے ملازمین کے شفٹوں میں اضافہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے محکموں اور سربراہان کو کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے دفاتر میں عملے کی موجودگی کا تعین کریں، اس کے علاوہ سنیما گھروں اور آڈیٹوریم میں بھی 50فیصد شائقین کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، ان ہالوں کو دوسرے مقاصد جیسے مذہبی، سیاسی، ثقافتی، دینی اجتماعات اور جلسوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.