مہاراشٹر حکومت نے کورونا وبا کے دوران ایک سخت حکم جاری کرتے ہوئےکہا کہ'تمام اناج کی دکانیں، سبزی، پھل فروٹ، ڈیری، بیکری، کنفیکشنری، ہر قسم کی کھانے کی دکانیں جیسے مرغی، مٹن، مچھلی اور انڈے روزانہ، صرف صبح سات بجے سے صبح گیارہ کے درمیان ہی کھلی رہ سکتی ہیں۔
چیف سیکرٹری سیتا رام کنٹے کےمطابق اس میں زراعت کے سازوسامان اور فارم کی پیداوار سے متعلق دکانوں، پالتو جانوروں کی کھانے کی دکانوں، افراد اور تنظیموں کے لئے بارش کے موسم کے لئے سامان سے متعلق دکانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تاہم، ان دکانوں کو صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان ہوم ڈیلیوری کرنے کی اجازت ہوگی، اگرچہ مقامی حکام کے ذریعہ اوقات میں نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔ حکومت نے مقامی حکام کو اختیار دیا ہے کہ وہ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رضامندی سے کسی بھی اضافی اداروں سے خدمات حاصل کرسکتی ہیں۔
ایک عہدیدار نے کہا کہ' اس کا مؤثر مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو روزانہ 19 گھنٹے تک ان سرگرمیوں کے لئے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، حالانکہ انہیں ماضی کی طرح طبی ہنگامی صورتحال میں کسی بھی وقت باہر جانے کی اجازت ہوگی۔