ETV Bharat / city

ممبئی: نان گرانٹ اساتذہ کا غیر معینہ مدت تک احتجاج کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 5:55 PM IST

نان گرانٹ ٹیچرز نے گرانٹ کی حصولیابی کے لیے ممبئی کے آزاد میدان میں غیر معینہ مدت تک احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں سے تقریبا 100 سے زائد اساتذہ اور معلمات ممبئی روانہ ہورہے ہیں۔

non grant teachers decide to protests in azaad maidan at mumbai
مہاراشٹر: نان گرانٹ اساتذہ کا آزاد میدان میں غیرمعینہ احتجاج کرنے کا فیصلہ

مہاراشٹر میں اسکول شروع ہوتے ہی نان گرانٹ اساتذہ نے اسکول بند تحریک کا اعلان کرتے ہوئے ممبئی کے آزاد میدان میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے آج پوری ریاست سے اساتذہ اس احتجاج میں شامل ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نان گرانٹ طرز پر 2012-2013 سے درس و تدریس کے فرائض انجام دینے والے معلمین کو اب تک گرانٹ نہیں مل سکا ہے۔ تقریباً آٹھ برسوں سے نان گرانٹ ڈویژن پر پڑھانے والے اساتذہ گرانٹ کی حصولیابی کے لیے مختلف سطح پر جدوجہد بھی کررہے ہیں۔ اس کے باوجود حکومت گرانٹ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے نیچرل گروتھ نان گرانٹ ڈویژن شکشک کرتی سمیتی مہاراشٹر راجیہ کے بینر تلے نان گرانٹ اساتذہ کا احتجاج آزاد میدان میں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس احتجاج میں پرائمری، ہائی اسکول، جونیئر کالج کے نان گرانٹ، 20 گرانٹ والے اساتذہ شامل ہیں، معلومات کے مطابق 16 جنوری سے 19 جنوری تک تین روزہ علامتی احتجاج کیا گیا، لیکن حکومت نے اساتذہ کے مطالبات پر توجہ نہیں دی، جس کے ضمن میں اساتذہ کی تنظیموں نے 29 جنوری بروز جمعہ سے غیر معینہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں مہاراشٹر سے اساتذہ کا وفد احتجاج میں شامل ہونے کے لیے ممبئی روانہ ہورہا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں سے ایک اندازے کے مطابق تقریبا 100 سے زائد اساتذہ اور معلمہ احتجاج میں شامل ہونے ممبئی روانہ ہورہی ہیں، نیچرل گروتھ نان گرانٹ ڈویژن شکشک کرتی سمیتی مہاراشٹر راجیہ کے ریاستی صدر راہل چندرے، نائب صدر سیتش چوہان، کارگزار صدر سردھیش کلکرنی، سیکریٹری سچن پگارے کی قیادت میں یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.