منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکار سشانت سنگھ کیس کے تعلق سے این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔
چارج شیٹ میں 33 ملزمان اور 200 گواہوں کے بیانات شامل ہیں۔ آج ہارڈ کاپی میں 12000 سے زیادہ صفحات اور ڈیجیٹل فارمیٹ میں تقریبا 50000 صفحات کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی سووک سمیت دیگر افراد بھی اس معاملے میں ملزم ہیں۔