ETV Bharat / city

داؤد کا مبینہ معاون چنکو پٹھان گرفتار

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ڈونگری علاقے میں ایک منشیات کی فیکٹری کو بے نقاب کیا ہے جسے کریم لالہ کا پوتا چنکو پٹھان چلا رہا تھا۔ شبہ ہے کہ چنکو پٹھان کے مفرور انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم سے روابط ہیں۔

این سی بی نے داؤد کے معاون چنکو پٹھان کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 2:59 PM IST

ممبئی میں ڈرگ مافیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو مفرور انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے روابط کا اس وقت پتہ چلا جب ایجنسی نے ممبئی کے ڈونگری علاقے میں منشیات کی فیکٹری کا سراغ لگایا جسے کریم لالہ کا پوتا چنکو پٹھان چلا رہا تھا۔

این سی بی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا ’’این سی بی کے ذریعہ جس چنکو پٹھان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ لالہ کا پوتا ہے، جو داؤد ابراہیم کا قریبی تھا۔‘‘

ذرائع کے مطابق لالہ ہی ممبئی کا اصل انڈر ورلڈ ڈان تھا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’یہ مافیا بنیادی طور پر پٹھانی گینگ چلا رہے تھےجن کے داؤد گینگ کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ایجنسی نے فیکٹری میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ، ایک کروڑ روپے نقد رقم ضبط کرنے کے علاوہ کچھ اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ سنگھو پٹھان کا ساتھی عارف بوجھوالا مہاراشٹرا میں منشیات کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.