مشہور گلوکار اور میوزک کمپوزر بپی لہری میں ’’کورونا کی علامات‘‘ پائے جانے کے بعد ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
گلوکار کی دختر ریما لہری نے والد کے اسپتال میں داخل کرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’’احتیاطی طور‘‘ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ریما لہری نے کہا کہ ’’بہت زیادہ احتیاط کے باوجود ان میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں جس کے بعد انہیں فوری طور اسپتال میں داخل کرایا گیا۔‘‘
68 سالہ بپی لہری نے 70اور80 کی دہائی کی مشہور فلموں -’’چلتے چلتے‘‘، ’’ڈسکو ڈانسر‘‘ اور ’’شرابی‘‘ - میں کام کیا کیا ہے۔
انہوں نے مارچ کی 17 تاریخ کو سماجی رابطہ سائٹوں کے ذریعہ کووڈ ویکسین کی رجسٹریشن کرانے کی خبر دی تھی۔