ETV Bharat / city

ممبئی: قبرستانوں میں ڈس انفیکشن سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ - ڈس انفیکشن سسٹم

کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت، ممبئی شہر کے قبرستانوں میں ڈس انفیکشن سسٹم نصب کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

aslam shaikh
aslam shaikh
author img

By

Published : May 6, 2020, 10:49 PM IST

گزشتہ روز ممبئی کے مرین لائنس علاقے میں واقع بڑا قبرستان کے دورے کے موقع پر حکومت مہاراشٹر میں ممبئی کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے قبرستان انتظامیہ سے ملاقات کی اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہو کر مرنے والوں کی تدفین کو لے کر جو دشواریاں پیش آرہی تھیں، اسے حکومت نے پوری طرح سے ختم کرنے کا کام کیا ہے تو وہیں دوسری طرف کورونا کے بڑھتے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے شہر کے تمام قبرستانوں میں ڈس انفیکشن سسٹم کی تنصیب کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ کورونا سے مرنے والے کی تدفین میں آنے والوں اور قبرستان انتظامیہ کو کورونا سے متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

اُنہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر حکومت طرح طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔ عhaikhوامی مقامات کو بڑے پیمانے پر سینیٹائز کیا جا رہا ہے کیونکہ صفائی کورونا سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نئے نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ قبرستانوں میں ڈس انفیکشن سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کے تحت تمام قبرستانوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ضروری کٹس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈس انفیکشن سسٹم (سینیٹائزر مشین) کی مدد سے میّت اور تدفین میں آئے لوگوں کے پورے جسم کو سینیٹائز کیا جائے گا نیز یہ ایک طرح کی باڈی اسکریننگ ہوگی جس سے کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ نہیں ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی اس ضمن میں ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے شہر کے سبھی قبرستانوں میں ڈس انفیکشن سسٹم لگانے کا کام کرے گی اور ہم امید کرتے ہیں اس منصوبے سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کو لے کر جو مسائل تھے وہ بھی ختم ہو جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.