ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے مسافر نالا سو پارہ ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں داخل ہو گئے۔ مسافروں نے اس علاقے سے گزرنے والی لوکل ٹرینوں کو روک کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔
ممبئی سے متصل علاقوں سے روزانہ لاکھوں لوگ لوکل ٹرین سے سفر کر کے ممبئی پہنچتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال سے ہر شخص پریشان ہے اور اس بات کا منتظر ہے کہ حکومت ممبئی کے ملازمین اور دوسرے محکمہ سے جڑے افراد کے لیے کوئی خاطر خواہ راستہ نکالے گی۔ اسی وجہ سے ناراض عوام نے ٹرین روک کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔
مسافروں نے کہا کہ 'ہمیں روزمرہ کی اس پریشانی میں نہیں پڑنا۔ جیسے ایسنشیئل سروس کے لیے ٹرین کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ ہمیں بھی ویسے ہی چاہئے۔ ممبئی میں لاک ڈاؤن کی میعاد اور سختی میں اضافے کے بعد عوام اب اپنے غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔'