ETV Bharat / city

ممبئی کے ساحلی سمندر پر طوفان کی لہریں اٹھنی شروع - طوفان نسرگ

محکمہ موسمیات نے خلیج عرب میں بننے والے دباؤ کے پیش نظر انتباہ جاری کیا ہے کہ طوفان ابتدا میں سائیکلون اور پھر سپر سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

Cyclone Nisarga
Cyclone Nisarga
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 7:35 AM IST

Updated : Jun 3, 2020, 9:24 AM IST

مہاراشٹرا میں 30 سے زیادہ این ڈی آر ایف ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور بھاری بارش شروع ہوگئی ہے۔ ماہی گیر سمندر سے لوٹ آئے ہیں کیونکہ انھیں حکام نے خبردار کیا ہے کہ وہ آنے والے موسم کے پیش نظر سمندر میں باہر جانے کی کوشش نہ کریں۔

صاحل سمندر پر طوفان کی لہریں

اطلاعات کے مطابق چکرواتی حالات سے نمٹنے کے لئے کم از کم 93 لائف گارڈز، ریسکیو بوٹس، جیٹ کیز اور فائر بریگیڈ کے 150 فلڈ ریسکیو اہلکاروں کو ممبئی کے چھ چوراہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی اور مضافات سمیت ساحلی اضلاع میں 'نسرگ طوفان' کے متعلق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔
منگل کو دیر شام تھانے ضلع کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تیز بارش کے سبب موسم خوشگوار ہونے سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔ پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے سے سڑکیں زیرِ آب ہوگئی ہے۔ ابھی بھی بارش لگاتار جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے طوفان کو لیکر جاری ہونے والے الرٹ سے ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں کچے مکانات میں رہائش پذیر افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی ہے کہ ممبئی اور مضافات کے ساحلی علاقوں میں گردابی طوفان نسرگ آج صبح تک دستک دے سکتا ہے۔

مہاراشٹر کی جانب تیزی سے بڑھ رہے "نسرگ" نامی طوفان کی زد میں پال گھر میں واقع جوہری اور کیمیائی پلانٹ کے آنے کے خدشات کے پیش نظرتمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہے۔

پالگھر میں ملک کے سب سے قدیم ترین تاراپور اٹامک پاور پلانٹ کمپلیکس کے علاوہ دیگر پاور پلانٹس موجود ہیں جبکہ ممبئی میں بی اے آر سی سیٹ اپ ہے اور رائے گڑھ میں ممبئی پورٹ ٹرسٹ، جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ اور دیگر اہم حساس بجلی، پٹرولیم، کیمیکل پلانٹس اوردیگراہم صنعتیں ہیں۔

احتیاطی تدابیرکےطور پر نیم پختہ اور کچے گھروں میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے اور نشیبی علاقوں میں کچی آبادیوں کو وہاں سے نکالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تھانے ضلع کلکٹر اور بھیونڈی تھانے، ممبرا ،کلیان ،امبرناتھ ،الہاس نگر میونسپل کارپوریشن نے بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہوئے کچے مکانات میں رہائش پزیر افراد کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی صلاح دی ہے۔

آج رات یا بدھ کی صبح اولین ساعتوں میں یہ طوفان آئے گا۔ آئی ایم ڈی نے 3 جون کو ممبئی ،تھانہ ،رائے گڑھ ، پال گھر، ناسک ،دھولیہ، نندرور کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور یہ ریڈ الرٹ 4 جون تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ رتناگری اور سندھو درگ اضلاع کے لئے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 9:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.