ETV Bharat / city

ممبئی: کئی مریض فلائی اوور کے نیچے رہنے کے لیے مجبور

ملک بھر میں لاک ڈاون کی میعاد میں توسیع کرنے کے اعلان کے بعد ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع کے ای ایم اور ٹاٹا اسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

mumbai
mumbai
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 7:09 PM IST

ان اسپتالوں میں کورنٹائن سینٹرز شروع کرنے کے سبب کئی مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ نئے مریضوں کو علاج کے لیے داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے او پی ڈی کا انتظام ہندماتا فلائی اوور کے نیچے کیا گیا ہے جہاں مریضوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اس فلائی اوور کے نیچے اس وقت 50 سے زائد مریض اور ان کے اہل خانہ رہ رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریض ٹاٹا اسپتال کے ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر مریض ممبئی کے باہر سے آئے ہیں جبکہ کچھ مریض دیگر ریاستوں سے بھی علاج کے لیے آئے ہیں۔

لاک ڈاون کی وجہ سے مذکورہ افراد فلائی اوور کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں۔

بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان کریٹ سومیا نے ہندماتا فلائی اوور کا جائزہ لیا اور مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مناسب انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے بھی فلائی اوور کے نیچے رہنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے لیے تمام طرح کی سہولیات مہیا کرانے کی ہدایت متعلقہ محکمہ کو دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.