ETV Bharat / city

ممبئی: ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ کے لیے ہوٹل وقف

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اہلکار اور دیگر عملہ کے لیے ایک معروف سماجی خدمت گار نے اپنا ہوٹل وقف کر دیا ہے۔

mumbai
mumbai
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 5:01 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اہلکار اور دیگر عملہ کے لیے ایک معروف سماجی خدمت گار نے اپنا ہوٹل وقف کر دیا ہے۔

آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری اور معروف سماجی خدمت گار ایم اے خالد نے بتایا کہ 'ممبئی شہر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اہلکار، پانی، بجلی، فائر بریگیڈ محکمہ کے اہلکار اور دیگر افراد دن رات کام کر رہے ہیں جس کے مدنظر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اے کے انٹرنیشنل ہوٹل میں ان کی رہائش کا مفت انتظام کیا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اے کے انٹرنیشنل ہوٹل، جنوبی ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع ہے جس کو مکمل طور پر سینیٹائز کیا گیا ہے اور اس وقت ہوٹل میں تقریباً 42 افراد رہ رہے ہیں جن میں ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اہلکار و دیگر لوگ شامل ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی مہلک وبا کے سبب لوگ پریشان ہیں اور ایسے حالات میں مذکورہ افراد دن رات عام لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں جو قابل ستائش امر ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر کورونا وائرس کی مہلک وبا کے سبب کسی مسلم شخص کی موت ہوتی ہے تو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قبرستان میں ہی تدفین کی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.