محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 'ہفتے کے روز پالگھر، ممبئی، تھانے اور رائے گڑھ کے متعدد مقامات میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل محکمہ نے ہفتے کے روز ممبئی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشین گوئی کی تھی۔ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'ممبئی، رائے گڑھ اور رتناگیری کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے، یعنی 3 سے 4 جولائی کے درمیان ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔'
انہوں نے کہا کہ '4 جولائی کو پالگھر، ممبئی، تھانے اور رائے گڑھ میں کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ کچھ مقامات پر انتہائی موسلا دھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
ممبئی کی سینئر ڈائریکٹر شبھانگی بھٹے نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ 'متوقع ہے کہ رتناگیری ضلع میں جمعہ اور ہفتہ کو رائے گڑھ میں بہت تیز بارش ہوگی۔'
انہوں نے کہا کہ 'ممبئی کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔'
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رتناگیری ضلع میں آئے طوفان نسرگ کی وجہ سے بھی بہت زیادہ نقصان ہوا تھا۔