ETV Bharat / city

'کانگریس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اقلیتی طبقہ ناراض' - مہاراشٹر نیوز

ریاست مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں اقلیتی طبقہ کو ان کی آبادی کے تناسب سے نمائندگی نہ دیے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے خود کو جاری انتخابی مہم سے دور رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس کا انتخابی نشان
author img

By

Published : Oct 13, 2019, 4:35 PM IST

ممبئی میں اقلیتی سیل کے نائب صدر و ریاستی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین شیخ ابراہیم بھائی جان نے الزام عائد کیا کہ کانگریس میں جس طرح سے ٹکٹوں کی تقسیم ہوئی ہے اور مسلمانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سےمسلمانوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے.

انہوں نے بتایا کہ باندرا ایسٹ کے حلقہ سے ۱۹؍امیدواروں نے کانگریس سے ٹکٹ مانگا تھا لیکن مقامی افراد کو ٹکٹ نہ دے کر باندرا ویسٹ میں رہائش پذیر شخص کو ٹکٹ دے دیا یہ مقامی افراد سے پارٹی کا سوتیلا سلوک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب باہر کے شخص کو ٹکٹ دے دیا گیا تو ہمارے علاوہ سبھی لوگوں نے اس کی شکایت ممبئی کانگریس کے صدر ایکناتھ گائیکوارڈ سے کی لیکن ممبئی صدر نے کسی کی کچھ نہیں سنی اس کے علاوہ ہم نے اس کی شکایت دہلی جاکر بھی اعلی کمان کو بھی کی لیکن وہاں بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی کانگریس کے علاوہ دہلی میں اعلی کمان نے جب مقامی امیدوار جو یہاں سے ٹکٹ کی خواہش رکھتے تھے اس وجہ سے ہم نے اسمبلی انتخاب میں کھڑے کانگریس کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں ہی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین حاجی ابراہیم بھائی جان نے مزید کہا کہ ایک تو ہم میں سے کسی مقامی افراد کو ٹکٹ نہیں دیا اس کے علاوہ ہم کیوں ناراض ہیں اس پر بھی کوئی ہم سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے پارٹی کے اسی رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر مذکورہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں ممبئی میں کہیں بھی پرچار میں نہیں جانے والا ہوں البتہ ممبئی چھوڑ کر ریاست کے بیشتر حصوں میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ آپ یہ بھی دیکھیئے کہ کس طرح سال در سال پارٹی مسلمانوں کی نمائندگی کم کر رہی ہے ۔سال 2004؍میں کانگریس نے ریاست بھر میں ۱۹؍مسلمانوں کو ٹکٹ دیا تھا اس کے بعد ۲۰۰۹؍میں 9؍مسلمانوں کو ٹکٹ دیا گیا جبکہ 2019؍میں یہ تعداد 8پر آ گئی ہے اس وجہ سے پارٹی میں جو مسلمان کام کر رہے ہیں وہ بہت ہی ناراض ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.