ETV Bharat / city

سڑک کا کام جلد شروع نہیں ہوا تو دھرنا دیں گے: مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ

ایم ڈی ایف کے سکریٹری صابر بھائی موبائل والے نے کہا کہ اب وہ وقت آ چکا ہے کہ ایم ڈی ایف کے ترقی پسند نوجوانوں کا ساتھ دیا جائے۔

MDF will do protest
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 10:54 PM IST

گذشتہ دنوں مالیگاؤں شہر کی دیگر سڑکوں کے علاوہ بالخصوص گاندھی نگر مین روڈ پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں نے پربھاگ ادھیکاری کو وزٹ کروا کر روڈ کی خستہ حالی سے واقف کرایا تھا۔ پھر اس کے دو تین دن بعد کارپوریشن کمشنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے پچھلے تمام مدعوں کی یاد دہانی بھی کرائی اور بالخصوص گاندھی نگر مین روڈ کے تعلق سے گفتگو کی جس پر کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی نے کام جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس تعلق سے ایم‌ڈی ایف کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مالیگاؤں شہر میں بارش دستک دی چکی ہے اور شہر کے کارپوریٹرز و لیڈران پچھلے فنڈ کی بندر بانٹ میں پوری طرح لگ چکے 8 سے 9 ماہ قبل شہر کی خستہ حال سڑکوں کے لئے فنڈ منظور ہوا تھا لیکن ابھی تک کام نہیں ہوا۔

اس موقع پر ایم ڈی ایف کے نائب صدر عمران راشد نے کہا کہ گاندھی نگر مین روڈ کا فنڈ منظور ہوئے 8 سے 9 ماہ ہو چکے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ابھی تک کام نہیں ہوا۔ اس روڈ پر گڈھوں کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔ عمران راشد نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر کام شروع نہیں ہوا تو ایم ڈی ایف کی ٹیم کارپوریشن پر دھرنا پر بیٹھ جائے گی۔

ایم ڈی ایف کے صدر احتشام شیخ نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ عوامی نمائندوں سے سوال کرے۔ ان سے کام کروائے۔ پورے شہر کی حالت نہایت خراب ہوچکی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ گڈھوں میں شہر ہے۔

ایم ڈی ایف کے سکریٹری صابر بھائی موبائل والے نے کہا کہ اب وہ وقت آ چکا ہے کہ ایم ڈی ایف کے ترقی پسند نوجوانوں کا ساتھ دیا جائے۔ ایم ڈی ایف کے ذریعے شہری و عوامی مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

کارپوریشن میں کمشنر کو لیٹر دینے کے بعد مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں نے میڈیا کے ہمراہ گاندھی نگر مین روڈ کا دورہ بھی کیا اور وہاں کے رہائشی افراد سے بات چیت کی گفتگو کرتے ہوئے مسائل جاننے کی کوشش کی۔ عوام نے وارڈ کے کارپوریٹروں کی ناکامی کا کھل کر اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کو پیش آنے والی دشواریوں سے بھی آگاہ کیا۔

وہاں کے عوام نے بتایا کہ اگر کسی مسئلے پر کچھ کہو تو کارپوریٹر کی جانب سے دھمکی دی جاتی ہے۔ محلے کے ایک شخص نے دوران گفتگو وارڈ کے کچھ کارپوریٹرس کا نام لے لیا۔ بس پھر ہونا کیا تھا ان میں سے ایک کارپوریٹر نے پورا چوک سر پر اٹھا لیا۔ اور اس شخص بھرے چوک میں کھلے عام گالیاں دیتے ہوئے ذلیل و رسوا کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک لانے والے ٹرک ڈرائیوروں پر مقدمہ

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے شہر کی عوام سے گذارش کی ہے کہ اگر وارڈ کسی شخص کو کوئی تکلیف ہے تو وہ ایم ڈی ایف کے اراکین سے رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ گاندھی نگر مین روڈ کی درستگی کے لئے کمشنر کو میمورنڈم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کام شروع نہ ہونے پر ایم ڈی ایف نے کارپوریشن میں ہی دھرنے کا انتباہ دیا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر وسیم موسی، رئیس عثمانی، ببو ماسٹر، ندیم شیخ ،ابوذر غفاری، توصیف شیخ، اور وارڈ کے دیگر سرکردہ افراد ایم ڈی ایف ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.