ETV Bharat / city

رکن پارلیمنٹ کے مالیگاؤں آمد پر مذمت

مالیگاؤں حلقہ سے منتخب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے کے مالیگاؤں کا دورہ کرنے پر موجودہ میئر طاہرہ شیخ رشید اور مقامی کانگریس کے صدر شیخ رشید نے مذمت کی ہے۔

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 7:50 PM IST

MP and Mayor Tahira Rashid from Malegaon
مالیگاوں سے رکن پارلیمنٹ اور میئر طاہرہ رشید

ریاست مہاراشٹر کے دھولیہ، مالیگاؤں حلقہ سے منتخب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے کے مالیگاؤں کا دورہ کرنے پر موجودہ میئر طاہرہ شیخ رشید اور مقامی کانگریس کے صدر شیخ رشید نے ان کے دورہ کی مذمت کی ہے۔

طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے لاک ڈاؤن کے دوران مالیگاؤں شہر کا دو مرتبہ دورہ کیا لیکن شہر کے مفاد میں کچھ بھی نہیں کیا بلکہ مرکزی حکومت سے شہر کو فوج کے تابع کرنے کی دو مرتبہ مطالبہ بھی کرچکے ہیں نیز شہریوں کو دھولیہ اور ناسک شہر میں داخلہ بھی ممنوع قرار دیا تھا.

سابق میئر شیخ رشید نے بھی پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کیا اور کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں کے منتخب بی جے پی جے رکن پارلیمنٹ سبھاش بھامرے کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور ان کی شہر میں آمد پر مذمت بھی کرتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ جب شہر کورونا وبا کو لیکر مشکل حالات میں تھا تو بطور رکن پارلیمنٹ انھوں نے شہریوں کے ساتھ تعاون نہیں کیا بلکہ انھیں اپنے حال پر چھوڑ دیا اور آج دوسری مرتبہ شہر کا دورہ کررہے ہیں.

واضح رہے کہ ڈاکٹر سبھاش بھامرے دھولیہ مالیگاؤں حلقہ کے بی جے پی پارٹی سے دومرتبہ منتخب ہوئے لیکن شہر مالیگاؤں کو لیکر ہمیشہ متنازع بیانات دیتے رہے اور شہر کی ترقی کے لیے کچھ بھی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.