ETV Bharat / city

مالیگاؤں: مولانا سید امین القادری کا خصوصی بیان - مالیگاؤں: مولانا سید امین القادری کا خصوصی بیان

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے معروف عالم دین مولانا سید امین القادری نے مالیگاؤں شہر میں نسل نو میں بڑھ رہی برائیوں، عریانیت، بے حیائی کو روکنے کے لئے اصلاحی بیان دیا۔

مولانا سید امین القادری
مولانا سید امین القادری
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 4:55 PM IST

انہوں نے سماج و معاشرے کی اصلاح کے لئے میڈیا کے ذریعے خصوصی بیان دیا۔ انہوں نے اسکول و کالجوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے سرپرست حضرات سے گزارش بھی کی ہے کہ اپنے بچوں کی صحیح دینی و عصری تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔

مولانا سید امین القادری

اس موقع پر موصوف نے مالیگاؤں شہر کے تعلیمی، دینی، فلاحی و سماجی شعبوں میں ہو رہی بدعنوانیوں پر خلاصہ کیا اور ساتھ ہی ان مسائل کو حل کرنے کے لئے رہنمائی بھی کی۔ انہوں نے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے اطمینان بخش جوابات بھی دیئے۔

سنی دعوت اسلامی کے نگراں مولانا سید امین القادری نے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ آج موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں ایک ساتھ رہنا ہے اور بیرونی معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے قومی و ملی مسائل اور معاملات پر غور کرنا ضروری ہے۔

کورونا وائرس کے متعلق مولانا نے بتایا کہ اسلام میں پاکی آدھا ایمان ہے اور ہمیں صاف صفائی کا ہر حال میں خیال رکھنا چاہئے۔ بیماری کوئی بھی ہو اسے صدقے سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ اسی لئے غریبوں و یتیموں کی مدد کرو اور مریض کی بیماری سے شفاء کے لئے صدقہ خیرات کرو۔ البتہ بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاط ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.