ETV Bharat / city

جامعہ محمدیہ منصورہ میں تین سو بیڈ اسپتال قرنطینہ کیلئے مختص

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسے حالات میں جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس نے مالیگاؤں کارپویشن کو یونانی میڈیکل کالج و اسپتال قرنطینہ کیلئے پیش کیا ہے۔

جامعہ محمدیہ منصورہ میں تین سو بیڈ اسپتال قرنطینہ کیلئے مختص
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 7:29 PM IST

منصورہ کیمپس کے چیئرمین ڈاکٹر ارشد مختار نے کہا کہ منصورہ طبیہ کالج میں تین سو کورونا وائرس کے مریضوں کو تمام تر طبی و دیگر سہولیات کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کارپوریشن کمشنر کی جانب سے منصورہ کیمپس کیلئے عرضی دی گئی تھی جس پر منصورہ کیمپس کے ذمہ داران نے اہم فیصلہ لیا اور کالج کی چار منزلہ عمارت کارپوریشن کے حوالے کر دی ہے۔ پرنسپل ڈاکٹر ابوالعرفان کے مطابق ’’منصورہ طبیہ کالج شہر مالیگاؤں کا ایک قدیم ادارہ ہے۔

اس کالج میں یونانی میڈیسن ڈگری کورس جاری ہے اور ساتھ ہی تجربہ کار ڈاکٹروں پر مشتمل اسپتال بھی جاری ہے۔‘‘

لاک ڈاؤن کے دوران منصورہ کالج کی جانب سے مسلسل فلاحی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے، کالج کی جانب سے پندرہ سو راشن کٹ کی تقسیم، پولیس انتظامیہ اور صحافی حضرات کو سںیٹائز دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.