ناگپاڑہ پولیس کو آج اعلی صبح یہ اطلاع ملی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع واردات پر پہنچی اور اس نے ایک شخص کو لٹکا ہوا پایا۔ اسے فوری طور پر جے جے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے داخلے سے قبل مردہ قرار دیا گیا۔
پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ پولیس کے مطابق جائے واردات سے پولیس کو کوئی سوسائیڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے اور نہ ہی مرنے والے شخص کی کوئی شناخت ظاہر ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔